• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

غرب اردن میں فلسطینی مزاحمت کے تناظر میں اسرائیلی فوج کی جنگی مشقیں

اتوار 11-01-2015
in فلسطین
0
plf wargames
0
SHARES
3
VIEWS

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف مقامات پر تازہ جنگی مشقوں کا پلان ترتیب دیا ہے۔ یہ جنگی مشقیں غرب اردن میں فلسطینیوں کی جانب سے کسی نئی مزاحمتی تحریک کے تناظر میں کی جا رہی ہیں۔

اسرائیلی اخبار ’’معاریف‘‘ کی رپورٹ کے مطابق خفیہ اداروں کی جانب سے یہ اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ فلسطینی مغربی کنارے میں اسرائیلی قبضے کے خلاف ایک نئی تحریک شروع کرنے کی تیاری کررہے ہیں۔ ایسے میں فوج کو چوکس اور تیار رہنے کی ضرورت ہے۔

رپورٹ کے مطابق فوج آئندہ چند روز کے اندر اندر مغربی کنارے میں وسیع پیمانے پر فوجی مشقیں شروع کرے گی جن میں غرب اردن میں کشیدگی سے نمٹنے کے مختلف طریقے بتائے جائیں گے۔

اخبار لکھتا ہے کہ اسرائیلی سینٹرل کمانڈ 10 سال میں پہلی مرتبہ اس نوعیت کی جنگی مشقیں کرنے جا رہی ہے۔ ان جنگی مشقوں کا اصل ہدف اور مقصد فوج کو مقبوضہ مغربی کنارے میں کسی بھی ہنگامی حالت سے نمٹنے کے لیے تیار کرنا ہے۔

اخبار لکھتا ہے کہ سنہ 2014 ء فلسطینی مزاحمت کاروں کی جانب سے اسرائیلیوں پر حملوں کے حوالے سے قابل ذکر رہا ہے۔ صرف دسمبر 2014 ء میں غرب اردن اور بیت المقدس میں اسرائیلیوں پر 1866 حملے کیے گئے۔ جبکہ مجموعی طورپر 2014 ء میں 4500 کارروائیاں رجسٹرڈ کی گئیں جبکہ سنہ 2013 ء میں یہ تعداد 2672 تھی۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.