رام اللہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے کے شہروں میں اسرائیلی فوج نے گھر گھر میں تلاشی کے دوران متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے رام اللہ اور الخلیل میں تلاشی کے دوران پانچ فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔
رام اللہ میں تلاشی کے دوران اسرائیلی فوج نے الجلزون کیمپ سے سابق اسیر عثمان عمر نخلہ کو حراست میں لے لیا۔
ادھرشمالی الخلیل میں العروب پناہ گزین کیمپ میں کارروائی کے دوران صامد جعارہ اورعبدالقادر الطیطی کو حراست میں لے لیا۔
ادھرشمالی القدس میں گھر گھر تلاشی کے دوران یوسف سلیمان عسکر نامی شہری کو حراست میں لے لیا۔