اسرائیلی حکام نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے الخلیل شہر کے مضافاتی علاقے سوسیا کے تمام مکانات مسمار کرنے کی دھمکی دی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مقامی سماجی کارکن راتب الجبور نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کے زیرانتظام سول انتظامیہ کے اہلکاروں نے یطا کے قریب سوسیا قصبے پر چھاپہ مارا اور مقامی شہریوں کو عید الفطر تک مکانات خالی کرنے کے احکامات جاری کیے۔ صہیونی حکام کی جانب سے جاری کردہ نوٹسز میں کہا گیا ہے کہ مکانات عید کے بعد تک خالی نہ کیے گئے تو فوج کی مدد سے مکانا خالی کرائے جائیں گے۔
الجبور نے بتایا کہ اسرائیلی حکام پچھلے کئی سال سے سوسیا قصبے کے باشندوں کو وہاں سے نکال کر دوسرے علاقوں میں بسانے کے لے کوشاں ہے مگر مقامی آبادی نے گائوں چھوڑنے سے انکار کر رکھا ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
