فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں بدھ کے روز نامعلوم افراد کی سنگ باری کے نتیجے میں اسرائیلی فوج کی ایک خاتون اہلکار زخمی ہوگئی۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے ذرائع کے مطابق یہ واقعہ بدھ کی شام شمال مشرقی رام اللہ کے قصبے المغیر میں اس وقت پیش آیا جب صہیونی خاتون فوجی اپنی کار میں ایک سڑک سے گذر رہی تھی۔ اس دوران نامعلوم افراد نے گاڑی پر پتھر پھینکے اور فرار ہوگئے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق جائے وقوعہ پر کچھ ہی دیر قبل فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان تصادم بھی ہوا تھا جس میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے تھے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
