مشرقی نابلس میں بھی ایک فلسطینی نوجوان صیہونی فوجیوں کی گولیوں کا نشانہ بن کر زخمی ہو گیا ہے- اس علاقے میں صیہونی فوجیوں نے ایک فلسطینی کو گرفتار کرلیا اور اس سپر کے طور پر استعمال کیا تاکہ مجاہد فلسطینیوں کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کر سکیں- قلقیلیہ کے پاس واقع ایک کالونی میں ایک بچے سمیت تین فلسطینی صیہونی فوجیوں کی گولیوں کا نشانہ بن کر زخمی ہوئے ہیں- صیہونی فوجیوں نے زخمی ہونے والے بچے کے باپ کو بھی زد و کوب کیا-
بیت لحم میں بھی کئی فلسطینی جوان گولیوں کا نشانہ بن کر زخمی ہوئے ہیں جبکہ متعدد فلسطینی آنسو گیس کے باعث گھٹن کا شکار ہوگئے- اس شہر سے بھی تین فلسطینی جوانوں کو گرفتار کرکے بری طرح زد و کوب کیا گیا ہے- الخلیل کے العروب کیمپ اور صالح نبی دیہات کے بھی کئی فلسطینیوں کو صیہونی فوجیوں نے زخمی کر دیا ہے-
دوسری جانب غزہ پٹی میں آٹھ فلسطینی شہری صیہونی فوجیوں کی گولیوں کا نشانہ بن کر زخمی ہوئے ہیں جبکہ کئی آنسوگیس کے باعث گھٹن کا شکار ہوگئے- صیہونی فوجی، اکتوبر کے مہینے سے شروع ہونے والی نئی انتفاضہ قدس شروع ہونے کے بعد سے اب تک ایک سو ساٹھ سے زیادہ فلسطینیوں کو شہید اور متعدد کو زخمی کر چکے ہیں-