
ان خیالات کا اظہار مقررین نے امامیہ اسٹوڈنٹس ّرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے نمائش تا ریگل چوک نکالی جانےوالی” مرکزی آزادی القدس ریلی” میں تبت سینٹر پر منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مقررین میںامامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر برادر سید حسن زیدی، معروف عالم دین مولانا باقر زیدی ، مولانا مرزا یوسف حسین ، جمعیت علمائے پاکستان کے رہنما قاضی احمد نورانی جعفریہ الائنس پاکستان کے رہنما علامہ آفتاب حیدر جعفری اور مولانا منور علی نقوی شامل تھے۔ ریلی میں ہزاروں کی تعداد میں مرد و خواتین، بزرگوں اور بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور امام خمینی ؒ کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ قبلہ اوّل بیت المقدس کی آزادی اور غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کی نابودی تک صدائے احتجاج بلند کرتے رہیں گے۔ 


