(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) رام اللہ سے موصولہ رپورٹ کے مطابق اس عالمی تنظیم کے ایک عہدیدار عاید ابو قطیش نے اعلان کیا ہے کہ یہ فلسطینی بچّے، صیہونی فوجیوں کی گولیوں کا نشانہ بن کر شہید ہوئے ہیں۔ انھوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ فلسطینی بچوں پر فائرنگ کے واقعات کے بارے میں صحیح اورغیرجانبدارانہ تحقیقات نہیں ہوئی ہیں، کہا کہ یہ بات نہایت قابل افسوس ہے کہ فلسطینی بچوں پر صیہونی فوجیوں کی فائرنگ،ایک معمول بن گیا ہے۔
عاید ابو قطیش نے فلسطینی بچوں کی حمایت کے سلسلے میں عالمی اداروں کی لاپرواہی پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ عالمی تنظیموں اور اسی طرح اقوام متحدہ کے ذیلی اداروں نے بچوں کی حمایت سے متعلق ضروری سیاسی عزم کے فقدان کی بناء پر بہت زیادہ غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے۔