• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 13 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

غاصب صہیونی دورِ حاضر کے دجال ہیں:امام مسجد اقصیٰ

ہفتہ 16-01-2016
in فلسطین
0
4560359
0
SHARES
7
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کی حسب معمول پابندیوں کے باوجود چالیس ہزار فلسطینی نماز جمعہ کے موقع پر مسجد اقصیٰ میں پہنچنے اور جمعہ کی نماز قبلہ اوّل میں ادا کرنے میں کامیاب رہے۔ جمعہ کو علی الصباح ہی صہیونی فوجیوں اور پولیس نے مسجد اقصٰی کے اطراف کو گھیرے میں لے لیا تھا اور شہریوں کو قبلہ اوّل میں داخل ہونے سے روک رہے تھے۔ اس کے باوجود فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس کے علاوہ شمالی فلسطین کے سنہ 1948 ء کے مقبوضہ شہروں، مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی سے بھی شہری نماز جمعہ کے لیے قبلہ اوّل میں پہنچنے میں کامیاب رہے۔

رپورٹ کے مطابق صہیونی فوجیوں نے شہریوں کو قبل اوّل تک پہنچنے سے روکنے کے لیے جگہ جگہ ناکے لگا کر شہریوں کی تلاشی لینے کا سلسلہ شروع کر رکھا تھا۔

مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کی امامت و خطابت کے فرائض ممتاز عالم دین الشیخ محمد سلیم نے انجام دیے۔ انہوں نے جمعہ کے خطبہ میں قبلہ اوّل کے خلاف جاری صہیونی ریشہ دوانیوں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ یہودی انتہا پسند تسلسل کے ساتھ قبلہ اوّل کا تقدس پامال کررہے ہیں۔

الشیخ محمد سلیم نے قبلہ اوّل پردھاوے بولنے والے انتہا پسند یہودیوں کو دجال قرار دیا اور کہا کہ اللہ نے دجالوں کے لیے مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے کو حرام قرار دے رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قابض صہیونی دور حاضر کے دجال ہیں جو ایک منظم منصوبے کے تحت مسلمانوں کے مقدس مقام میں داخل ہو کر اس کی بے حرمتی کرتے ہیں۔ انہوں نے فلسطینی عوام کوخبردار کیا کہ وہ صہیونی دجالوں کی سازشوں سے باخبررہیں اور انہیں اور انہیں ناکام بنانے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineغاصب صہیونی دورِ حاضر کے دجال ہیں:امام مسجد اقصیٰ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.