رپورٹ کے مطابق صہیونی فوجیوں نے شہریوں کو قبل اوّل تک پہنچنے سے روکنے کے لیے جگہ جگہ ناکے لگا کر شہریوں کی تلاشی لینے کا سلسلہ شروع کر رکھا تھا۔
مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کی امامت و خطابت کے فرائض ممتاز عالم دین الشیخ محمد سلیم نے انجام دیے۔ انہوں نے جمعہ کے خطبہ میں قبلہ اوّل کے خلاف جاری صہیونی ریشہ دوانیوں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ یہودی انتہا پسند تسلسل کے ساتھ قبلہ اوّل کا تقدس پامال کررہے ہیں۔
الشیخ محمد سلیم نے قبلہ اوّل پردھاوے بولنے والے انتہا پسند یہودیوں کو دجال قرار دیا اور کہا کہ اللہ نے دجالوں کے لیے مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے کو حرام قرار دے رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قابض صہیونی دور حاضر کے دجال ہیں جو ایک منظم منصوبے کے تحت مسلمانوں کے مقدس مقام میں داخل ہو کر اس کی بے حرمتی کرتے ہیں۔ انہوں نے فلسطینی عوام کوخبردار کیا کہ وہ صہیونی دجالوں کی سازشوں سے باخبررہیں اور انہیں اور انہیں ناکام بنانے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں۔