فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں کل ہفتے کے روز مسیحی برادری کے ایسٹرکی تقریبات سے ایک روز قبل ’’السبت النور‘‘ کی تقریبات کے موقع پر صہیونی فوج نے جگہ جگہ ناکے لگا کرپورے شہر کو چھائونی میں تبدیل کردیا اور مذہبی تقریبات کے لیے عیسائی مذہب کے پیروکاروں کو ’’القیامہ چرچ‘‘ میں داخلے سے روک دیا گیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ’’السبت النور‘‘ کی تقریبات کے موقع پر بڑی تعداد میں اسرائیلی فوج اور پیرا ملٹری فورسز کے مسلح دستے تعینات تھے، جنہوں نے بیت المقدس کے گلی کوچوں میں ناکے لگا کر شہریوں کی نقل وحرکت بند کردی تھی۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے عاید کی گئی پابندیوں کے باعث بڑی تعداد میں عیسائی شہری ’’چرچ القیامہ‘‘ نہیں پہنچ پائے ہیں۔ چرچ القیامہ میں مذہبی تقریبات میں نہ پہنچ پانے والے سیکڑوں افراد نے صہیونی فوج کی غنڈہ گردی کے خلاف احتجاجی جلوس بھی نکالا اور شہر کی ناکہ بندی کرنے کے خلاف شدیدنعرے بازی بھی کی۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
