مغربی رام اللہ میں عوفر جیل کے قریب درجنوں شہریوں اور بیرزیت یونیورسٹی کے طلباء کے مظاہرے کو قابض اسرائیلی فوج نے طاقت کے زور پر کچلنے کی کوشش کی ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے فلسطینی اسیروں خاص طور پر بھوک ہڑتالی اسیروں سے حمایت کے لئے منعقد پرامن مارچ کے شرکاء پر گولیاں برسائیں اور آنسو گیس کے شیل پھینکے۔
ان کا کہنا تھا کہ متعدد شرکاء کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ شہریوں کی تعداد میں اضافہ ہونے کی وجہ سے فوجیوں نے بھی مزید کمک بلا لی تھی۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
