سنٹر کے ڈائریکٹر فواد الخفش نے کہا ہے کہ لینا جربونی چھ ماہ قبل ہونے والی سرجری کی وجہ سے ابھی تک مشکلات کا سامنا کررہی ہیں اور اس کے علاوہ ان کے پیر بھی مختلف بیماریوں کی وجہ سے خراب ہورہے ہیں اور ان کو خصوصی جوتوں کی ضرورت ہے۔
فواد الخفش کے مطابق ھشارون جیل میں رکھی جانیوالی خواتین اسیرات مختلف بیماریوں کی شکار ہیں اور انہیں علاج معالجے کی ضرورت رہتی ہے۔ مگر اسرائیلی جیلوں میں ان اسیرات کو ضروری سہولیات فراہم نہیں کی جاتی ہیں جس کی وجہ سے جیل انتظامیہ کو تنقید کا سامنا کرنا پڑتا رہتا ہے۔
سنٹر نے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر اسرائیلی جیلوں میں طبی عملہ بھیجے تاکہ وہ اسیرات کی حالت کو دیکھے اور انہیں ضروری علاج معالجے کی سہولت فراہم کرے۔
