فلسطینی وزیر اعظم اسماعیل ھنیہ کے مشیر عصام ڈگلس نے کہا ہے کہ قطر کے فرماں روا کے کامیاب دورے کے بعد جلد ہی عرب کے معروف رہنما اور اعلی عہدیداران بھی غزہ کا دورہ کرینگے۔ ڈگلس کے بہ قول آئندہ چند روز اس حوالے سے انتہائی اہم ہیں۔
مقامی ذرائع نے ’’مرکز اطلاعات فلسطین‘‘ کے نمائندے کو بتایا کہ ممکنہ طور پر بحرین کے فرماں روا بھی جلد غزہ کا دورہ کرینگے اور اس طرح امیر قطر کے بعد امیر بحرین کی آمد کے بعد دو ہفتوں سے بھی کم عرصے میں خلیجی ریاستوں کے دو حکمران غزہ کا دورہ کرلیں گے۔
خیال رہے کہ امیر قطر عید الاضحی سے دو روز قبل غزہ آئے تھے۔ ان کا یہ دورہ سن 2006 میں غزہ کے اسرائیلی محاصرے کے بعد کسی بھی عرب حکمران کا پہلا دورہ غزہ تھا۔
