• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

’’عرب بہار‘‘ کی اگلی منزل فلسطین کی آزادی ہے: سربراہ تحریک نہضہ

منگل 12-06-2012
in فلسطین
0
plf arab_spring
0
SHARES
0
VIEWS

تیونس کی انقلابی جماعت نہضہ کے سربراہ شیخ راشد الغنوشی نے زور دیا ہے کہ ان کی حالیہ دورہ مصر، اور حالیہ صدارتی انتخابات میں دستبردار ہونے والے امیدوار سے ملاقات کا مقصد مسئلہ فلسطین کے تمام پہلووں اور اسرائیل کی جانب سے اسے لاحق خطرات کا جائزہ لینا تھا۔

قاھرہ میں مصری انتخابات میں کامیاب ہونےوالی فریڈم اینڈ جسٹس پارٹی کے اراکین سے ملاقات کے جلو میں ’’پی آئی سی‘‘ کےساتھ اپنی خصوصی گفتگو میں شیخ راشد الغنوشی کا کہنا تھا کہ الاخوان المسلمین کےسربراہ اور فریڈم اینڈ جسٹس پارٹی کے اراکین سے ان کی ملاقاتوں میں سرفہرست مسئلہ ’’مسئلہ فلسطین‘‘ اور اس مسئلے کے حل کے لیے عرب بہار کا کردار رہا۔ انہوں نے کہا کہ قومی آزادی کے بعد عرب بہار کی اگلی منزل القدس اور مسجد اقصی کو صہیونی شکنجوں سے آزاد کرانا ہے۔

غنوشی نے پی آئی سی کے نمائندے کو بتایا کہ تیونس میں انقلابی تحریک شروع ہونے کے بعد تیونس کی قوم نے فلسطین کی آزادی کا نعرہ لگا دیا ہے۔ عرب ممالک میں برپا ہونے والے ان انقلابات نے اسرائیلی مظالم کےخلاف فلسطینی انتفاضہ سے اثر لیا ہے۔ خیال رہے کہ غنوشی نے قاھرہ میں اخوان کے مرشد ڈاکٹر محمد بدیع، فریڈم اینڈ جسٹس پارٹی، النور پارٹی کے رہنماؤں اور سابق مصری صدارتی امیدوار حمدین صباحی سے ملاقاتیں کی ہیں۔ وہ دو روز مصر میں گزار کر پیر کی شام واپس روانہ ہو گئے۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.