اردنی اسیر عبداللہ البرغوثی کو 104 دن سے بھوک ہڑتال پر ہونے کی وجہ سے طبیعت میں خرابی کے باوجود عفولہ ہسپتال سے راملہ ہسپتال کے جیل میں منتقل کردیا گیا ہے۔
منڈیلا انسٹی ٹیوٹ برائے جملہ امور فلسطینی اسیران نے تصدیق کی ہے کہ البرغوثی کو اتوار کے روز سے بھوک ہڑتال جزوی طور پر ختم کرنے کے بعد راملہ جیل کے ہسپتال میں منتقل کردیا گیا تھا۔
ادارے نے برغوثی کی صحت پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا ہے خاص طور ان کی صحت کی خرابی کے باوجود انہیں عفولہ جیل سے منتقل کئے جانے پر غم و غصہ کا اظہار کیا ہے۔ ادارے نے کہا ہے کہ البرغوثی اور ان کے ساتھ بھوک ہڑتال کرنے والے چار اور اردنی اسیران کو بہتر سہولیات والے ہسپتال میں منتقل کیا جائے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
