• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

عباس ملیشیا کے غنڈوں نے فلسطینئی رکن پارلیمنٹ کے خاندان کا جینا حرام کردیا

پیر 21-03-2016
in فلسطین
0
0Pala0724
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں فلسطینی اتھارٹی کے سیکیورٹی اداروں نے ایک کارروائی کےدوران فلسطینی رکن پارلیمنٹ انور زبون کا ایک جواں سال بیٹا حراست میں لے لیا۔ انو زبون کا کہنا ہے کہ وہ بے قصور ہیں جب کہ عباس ملیشیا نے ان کے پورے خاندان کا جینا حرام کررکھا ہے۔

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے پارلیمانی بلاک ’’اصلاح وتبدیلی‘‘ کے رکن انور زبون نے بتایا کہ ان کے بیٹے ھمام زبون کو عباس ملیشیا کے اہلکاروں نے ایک ہفتے میں تین بار سیکیورٹی مراکز میں طلب کرکے اس سے تفتیش کی اور اتوار کے روز اسےحراست میں لینے کے بعد جیل بھیج دیا گیا ہے۔

انور زبون نے بتایا کہ عباس ملیشیا کے اہلکار گذشتہ کئی روز سے ان کے گھر پربلا جواز چھاپے مار کر گھرمیں موجود خواتین اور بچوں کو زدو کوب کرتے اور تلاشی کی آڑ میں گھر میں سامان کی توڑپھوڑ کرتے ہیں۔ ہم ابھی پہلے سامان کو ترتیب نہیں دے پائے ہوتے کہ عباس ملیشیا کے اہلکار ایک بار پھر تفتیشی کتوں کے ہمراہ آدھمکتے ہیں اور سب کچھ تتر بتر کرکے رکھ دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عباس ملیشیا کے اہلکار ایک سازش کے تحت ان کے گھرپر چھاپے مارتے ہیں، انہوں نے پورے خاندان کا جینا حرام کررکھا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انور زبون نے بتایا کہ ان کے بیٹے ھمام کا کچھ عرصہ قبل سرمیں کینسر کے باعث آپریشن ہوچکا ہے جس کے باعث وہ زیادہ دباؤ برداشت نہیں کرسکتا ہے۔

انہوں نے استفسار کیا کہ ھمام نے کون سا اسلحہ اور گولہ بارود جمع کیا یا اس نے منی لانڈرنگ کی ہے یا اس نے سیاہ دھند سفید کیا ہے کہ عباس ملیشیا کے اہلکار مسلسل اس کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔

ادھر عباس ملیشیا نے بیت لحم میں ایک دوسری کارروائی میں چار فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineعباس ملیشیا کے غنڈوں نے فلسطینئی رکن پارلیمنٹ کے خاندان کا جینا حرام کردیا
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.