فلسطین کے وزیر اوقاف ڈاکٹر طالب ابو شعر نے عالم عرب اور اسلام سے مطالبہ کیاہے کہ وہ مسجد اقصی کی حفاظت کے لئے متحرک ہوں –
انہوں نے ایک بیان میں کہاکہ مسلمان حکمرانوں کو بیت المقدس کے مسئلے کو عالمی سطح پر اٹھانے کے لئے متحرک ہونا چاہیے تاکہ مسجد اقصی اور بیت المقدس کے خلاف صہیونی سازشوں کو بے نقاب کیا جائے – اسرائیل کی امناء ہیکل کمیٹی ، حاخامات کمیٹی اور انتہا پسند یہودی حلقوں نے دھمکی دی ہے کہ اگر پولیس نے انہیں مسجد اقصی میں داخل ہونے کی اجازت نہ دی تو مسجد اقصی کے خلاف یہودی عوام کو بھڑکایا جائے گااور مسجد اقصی کو آگ لگا دی جائے گی – طالب ابو شعر نے بیت المقدس اور مغربی کنارے کے فلسطینیوں سے مطالبہ کیاہے کہ وہ مسجد اقصی کی حفاظت کے لئے صف بستہ ہوجائیں – انہیں مسجد اقصی میں نماز ادا کرنی چاہیے- تمام فلسطینی مسجد اقصی پہنچ جائیں تاکہ یہودیوں کو مسجد میں داخل ہونے سے روکاجاسکے-