• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

عالمی مارچ برائے آزادئ القدس , ایشیائی ممالک کا فیصلہ کن اجلاس ۲ اور ۳ فروری کو کراچی میں ہو گا

پیر 30-01-2012
in فلسطین
0
ADSC 5345
0
SHARES
0
VIEWS

ADSC 5345

عالمی مارچ برائے آزادئ القدس کا فیصلہ کن اجلاس ۲ اور ۳ فروری کو کراچی میں ہو گا،ایشیائی ممالک کے وفود شریک ہوں گے اور مارچ کے مہینہ میں ہونے والے عالمی مارچ برائے آزادئ بیت المقدس کے انتظامات کو حتمی شکل دی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی رہنماؤں مظفر احمد ہاشمی (سابق رکن قومی اسمبلی ورہنما جماعت اسلامی)،علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی (رہنما جمعیت علمائے پاکستان )،مولانا سید عقیل انجم (رہنما جمعیت علمائے

پاکستان ) اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان صابر کربلائی نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے رہنماؤں کاکہنا تھا کہ عالمی مارچ برائے آزادئ القدس میں جہاں دنیا بھر کے ممالک کے عوام شریک ہوں گے وہاں پاکستان اور پورے ایشیاء کے ممالک کے کاروان بھی بیت المقدس کی آزادی کے لئے اس عالمی تحریک میں شامل ہوں گے ۔لہذٰا اسی عنوان سے ایشیائی ممالک سے چلنے والے کاروان آزادی اور گلوبل مارچ ٹو یروشلم میں شمولیت کے لئے مورخہ ۲ اور ۳ فروری کو پاکستان کے شہر کراچی میں ایک عالمی ایشیائی کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں ایشیائی ممالک بشمول ایران،عراق،شام،افغانستان،بھارت،ملیشیا،انڈو نیشیا،ترکی،سری لنکا،بنگلہ دیش سمیت نیپال اور دیگر ممالک کے وفود شریک ہوں گے اور عالمی مارچ برائے آزادئ القدس ’’گلوبل مارچ ٹو یروشلم ‘‘ میں شمولیت کے تمام تر اقدامات کو حتمی شکل دی جائے گی۔ان کاکہنا تھا کہ ایشیائی ممالک سے تشریف لانے والے مہمانان گرامی ’’گلوبل مارچ ٹو یروشلم‘‘ کی مناسبت سے جماعت اسلامی کراچی کی جانب سے منعقد کی جانے والی آل پارٹیز کانفرنس بعنوان ’’گلوبل مارچ ٹو یروشلم‘‘ میں بھی شریک ہوں گے۔انہوں نے پاکستان کے تمام سیاسی،مذہبی،سماجی رہنماؤں سے اپیل کی کہ اس دو روزہ عالمی کانفرنس میں شریک ہوں اور عالمی مارچ برائے آزادئ بیت المقدس کے حوالے سے اپنے موقف سے آگاہ کریں۔ 
رہنماؤں کاکہنا تھا کہ فلسطینی سر زمین سنہ ۱۹۴۸ء سے اسرائیلی قبضہ میں ہے اور بیت المقدس سنہ ۱۹۶۷ ء سے اسرائیلی شکنجہ میں ہے۔ہم نے سینکڑوں مرتبہ صیہونیوں کو مقبوضہ بیت المقدس کے اطراف میں اپنے گھر بناتے ہوئے دیکھا ہے تا کہ وہ اپنی دسترس مسلمانوں اور عیسائیوں کے مقدس مقامات اوربالخصوص قبلہ اول بیت المقدس پر جما سکیں،جبکہ دوسری طرف عالمی استعمار امریکہ ان صیہونیوں کی پشت پناہی میں بھی مصروف عمل ہے اور جب بھی یہ معاملہ یعنی’’ مسئلہ فلسطین ‘‘اقوام متحدہ میں اٹھایا گیا تب ہی عالمی استعمار امریکہ نے اس کو ویٹو کر کے دبا دیا۔در حقیقت صیہونیوں کا مقصد مظلوم فلسطینیوں کو سر زمین مقدس فلسطین سے ظلم و بربریت کے ذریعے باہر نکالنا ہے ۔ان کاکہنا تھا کہ مذہبی حیثیت کی حامل سرزمین فلسطین اور ’’بیت المقدس‘‘کے شہر ’’یروشلم‘‘ کو امریکہ کی ناجائز اولاد اسرائیل کا دارالحکومت کہا جاتا ہے،غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو اور دیگر صیہونی غاصب ریاست کے رہنماؤں کے مطابق بیت المقدس پر کسی قسم کی بات نہیں کی جا سکتی ۔اسرائیلی فوج اور انتظامیہ کھلے عام بین الاقوامی قوانین کو پامال کر رہی ہے اس کو کوئی لگام نہیں دے رہا۔انہوں نے مزید کہا کہ غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے مطابق فلسطین پر قبضہ کرنا ان کا حق ہے اور یہ صرف اور صرف ایک طریقے سے ممکن ہے کہ فلسطینیوں کا کھلے عام قتل عام کیا جائے اور ان کو اردن میں منتقل کر دیا جائے ۔رہنماؤں کاکہنا تھا کہ شہر یروشلم یعنی ’’بیت المقدس‘‘ ایک خدا کے ماننے والوں کا مذہبی مرکز ہے اور انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور دنیا بھر میں شہرت رکھنے والے جگہ ہے ۔بیت المقدس ہی وہ درس گاہ ہے جہاں لوگوں کو محبت و اخوت کا درس دیا جاتا ہے۔مگر آج بیت المقدس کے تقدس کو پامال کیا جا رہاہے اور اس کو برباد کیا جا رہا ہے تا کہ صیہونی اپنے مفادات نکال سکیں۔ان کاکہنا تھا کہ صیہونیوں کا مقصد صرف مسلمانوں کے مرکز پر حملہ کرنا ہی نہیں بلکہ عیسائیوں کے مقدس مراکز پر بھی حملہ کر کے اس کو نشانہ بنانا ہے ،صیہونی تمام مقدسات کو تباہ و برباد کرنا چاہتے ہیں اور اپنے ناپاک عزائم اور مقاصد کی تکمیل میں مصروف عمل ہیں۔رہنماؤں نے کہا کہ بیت المقدس کی اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے ضروری ہے کہ دنیا بھر کے تمام مذہبی،سیاسی،ثقافتی اور انسانی حقوق کے ماننے والے متحد ہو کر مشترکہ جد وجہد کرتے ہوئے بیت المقدس ’’یروشلم‘‘کی آزادی کے لئے کام کریں۔لہذٰ ا دنیا بھر کی تحریک آزادئ فلسطین کے لئے کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیموں نے بیت المقدس کو صیہونی غاصبانہ تسلط سے نجات دلوانے کے لئے پر امن ’’عالمی مارچ برائے آزاد�ئ القدس‘‘(گلوبل مارچ ٹو یروشلم )کا فیصلہ کیا ہے تا کہ پوری دنیا کو بیدار کیا جائے او ر غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے غاصبانہ تسلط سے بیت المقدس ’’یروشلم‘‘کو آزاد کیا جائے۔فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے رہنماؤں کاکہنا تھا کہ عالمی مارچ برائے آزادئ القدس میں دنیا بھر سے وفود شامل ہوں گے اور تمام بر اعظموں سے لاکھوں افراد مقبوضہ فلسطین کی سرحدوں مصر،لبنان،شام اور اردن میں جمع ہوں گے اور ۳۰ مارچ سنہ ۲۰۱۲ء کو مقبوضہ فلسطین کی چار سرحدوں مصر،لبنان،شام اور اردن سے بیت المقدس ’’یروشلم‘‘کی جانب پر امن احتجاجی مارچ کریں گے،جسے گلوبل مارچ ٹو یروشلم کا نام دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے بہادر اور شجاع فلسطینی بھائیوں کو بھی یہ بات معلوم ہے کہ دنیا بھر سے ان کے ہمدرد اور بھائی ان کی صیہونیوں سے نجات کے لئے پر امن احتجاج کرنے کیلئے یروشلم پہنچ رہے ہیں ۔
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.