(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی پولیس نے فلسطینی خواتین کو بغیر کسی جرم کے اس وقت گرفتارکیا جب وہ گھریلو اشیا ء کی خریداری کیلئے مقامی بازار میں تھیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق قابض صیہونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے باب العمود کے قریبی بازار سے سات فلسطینی خواتین کو بغیر کسی جرم کے اس وقت گرفتارکرلیا جب وہ گھریلو اشیا ء کی خریداری میں مصروف تھیں ۔
واضح رہے کہ صیہونی ریاستی دہشتگردی میں انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت کسی بھی فلسطینی کو غیر معینہ مدت کیلئے بغیرکسی جرم کے گرفتاراور قید کرنا قانون ہے ۔
اس وقت صیہونی زندانوں میں درجنوں خواتین اور سیکڑوں بچوں سمیت ہزاروں فلسطینی انتظامی حراست کے قانون کے تحت قید ہیں۔