مقبوضہ بیت المقدس (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی پولیس نے گذشتہ روز مسجد اقصیٰ میں باب الرحمہ نامی مقام عبادت کے دروازے کھولنے کے بعد یروشیلم سے تعلق رکھنے والے دو نوجوان کو گرفتار کر لیا۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی پولیس باب الرحمہ کے دورازے پر پہنچی اور دو فلسطینی نوجوانوں بشار نجيب اور توفيق نجيب کے شناختی کارڈ چیک کیے اور انہیں حراست میں لے لیا۔
اسرائیلی پولیس باب الرحمہ کو کھولنے کی کوشش کرنے والے یا باب الرحمہ کو کھولنے والے اسلامی اوقاف کےکسی بھی رہنما یا ملازم کو گرفتار کر لیتی ہے۔
حال ہی میں اسرائیلی فوج نے اوقاف کے 45 رہنماؤں اور ملازمین کو گرفتار کیا جن میں سے زیادہ تر کو چند دنوں یا مہینوں کے لیے مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روکنے کے بعد آزاد کر دیا گیا۔