غزہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کےاور القدس میں اسرائیلی فوج کی روز مرہ کی بنیاد پر جاری کریک ڈاؤن کارروائیوں میں ایک ماہ کے دوران تین سو فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق القدس اسٹڈی سینٹر کی طرف سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نومبر 2018ء کے دوران اسرائیلی فوج کی القدس اور غرب اردن میں کارروائیوں کے دوران 33 بچوں اور چار خواتین سمیت 295 فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سب سے زیادہ گرفتاریاں بیت المقدس سے کی گئیں جہاں گرفتار فلسطینیوں کی تعداد 75 بیان کی گئی ہے۔ اس کے بعد غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل سے 36، بیت لحم سے 35، رام اللہ سے 34، جنین سے 23، طولکرم سے 22، نابلس سے 20، قلقیلیہ سے 19، طوباس سے 7، سلفیت سے 6 اور غزہ کی پٹی سے چار فلسطنیوں کو حراست میں لیا گیا۔
اسرائیلی فوج نے نومبر کے دوران تلاشی کے دوران 18 سال سے کم عمر کے 33 بچوں کو حراست میں لیا۔ بیت لحم سے15 بچے، الخلیل سے 7 جب کہ قلقیلیہ، جنین اور دوسرے علاقوں سے دقو دو فلسطینی بچے گرفتار کیے گئے۔ الخلیل سے ایک 8 سالہ بچے کو بھی گرفتار کیا گیا۔
اسرائیلی فوج نے گذشتہ ماہ فلسطینی پارلیمنٹ کے دو منتخب ارکان محمد ابو جحیشہ اور رام اللہ سے احمد عطون کو حراست میں لیا۔