(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) غیر قانونی آبادکاری کے خلاف نکالی جانے والی ریلی پر صیہونی فوج نے اندھادھند فائرنگ کردی جس سے متعددفلسطینی زخمی ہوگئے جبکہ بعض کی حالت تشویشناک ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کے ضلع قلقیلیہ کے مشرق میں کفر قدوم قصبے میں قابض صیہونی فوج نے غیر قانونی آبادکاری کے خلاف نکالی جانے والی ریلی کے شرکاء کو منتشر کرنے کیلئے اندھا دھند فائرنگ اور آنسو گیس کے شیل فائرنگ کئے جس کے جواب میں مشعل فلسطینی نوجوانوں نے صیہونی فوج پر پتھراؤ کیا اور پھر پر تشدد جھڑپیں شروع ہوگئیں۔
جھڑپوں کے دوران صیہونی فوج کی جانب سے اندھا دھند فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کے سینوں اور پیٹ میں ربڑ کی گولیاں لگیں جنہیں فوری طور پر نابلس کے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جبکہ متعدد آنسو گیس کے استعمال سے بے ہوش ہوگئے ۔