• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صیہونی فوج کا پرامن فلسطینی مظاہرین پر تشدد، پانچ زخمی

ہفتہ 08-02-2014
in فلسطین
0
plf protestors
0
SHARES
0
VIEWS

قابض اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں بفر زون قائم کرنے کے خلاف ہونے والے پرامن مظاہرے پر طاقت کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں پانچ فلسطینی شہری زخمی ہوگئے۔
      مقامی ذرائع نے کہا ہے کہ شہداء قبرستان کے مشرقی علاقے میں تعینات صیہونی فوجیوں نے مظاہرین پر فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں پانچ فلسطینی زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق فلسطینی نوجوان اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ بارڈر کے نزدیک موجود فلسطینی زمینوں پر بفر زون قائم کرنے کے خلاف مظاہرہ کررہے تھے۔

وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے بتایا ہے کہ زخمیوں میں سے ایک شخص کو چھاتی میں گولی لگی ہے اور وہ تشویشناک حالت میں زیرعلاج ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ایک اور نوجوان کو سر میں بم کا ٹکڑا لگنے کی وجہ سے زخم آیا ہے۔ القدرہ کے مطابق ایک فلسطینی ایمبولینس کو ایک گیس بم سے نشانہ بنایا گیا تھا مگر اس واقعہ کے نتیجے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مقامی نمائندے کے مطابق فلسطینی نوجوانوں کا ایک گروپ بفر زون کی جانب پرامن طور پر نعرے لگاتا اور فلسطینی پرچم لہراتا جارہا تھا کہ اس پر اسرائیلی فوج نے ان پر گولی کی بارش کردی۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.