(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض فو ج نے فلسطینی خاندان کے گھر کے دروازے پر بم نصب کیا جس کے پھٹنے سے دروازے کے قریب سوتے ہوئے دونوں فلسطینی بھائی شدید زخمی ہوگئے ۔
تفصیلات کےمطابق گزشتہ روز علی الصبح قابض صیہونی فوج نےمقبوضہ بیت المقدس کے شہر جنین میں ایک فلسطینی گھر کے دروازے پر بم نصب کیا جس کے پھٹنے سے گھر کے دروازے کے قریب سوتے ہوئے دو فلسطینی بھائی محمد جدعون اور احمد جدعون شدید زخمی ہوگئے ۔
قابض فوج نے شدہد زخمی ہونے والے دونوں بھائیوں کو اسپتال منتقل کرنے کے بجائے گرفتارکرکے حراستی مرکز منتقل کردیا ۔
گھروں کے باہر لگے سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں بھائی شدید زخمی حالت میں اسٹریچر پر ڈال کر حراستی مرکز منتقل کئے جارہے ہیں ۔