(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج نے کرم الشیخ میں فلسطینیوں کے تین مکانات سمیت البستان کے دس رہائشی گھروں کو مسمار کرنے کا نوٹس جاری کیا ہے جس کے باعث خواتین اور بچوں سمیت 80 کے قریب فلسطینی بے گھر ہوجائیں گے۔
ضلع سلوان کی کمیٹی کے رکن فخری ابو دئیاب نے بتایا ہے کہ قابض صیہونی ریاست نے فلسطینیوں پر زندگی تنگ کرنے کے غیر قانونی ہتھکنڈوں کے استعمال میں غیر معمولی تیزی لائی جارہی ہے جس کے تحت حالیہ تیرا گھروں کو غیر قانونی قراردیتے ہوئے مسمار کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ ضلع سلوان میں جن گھروں کو غیر قانونی قرار دیا جارہا ہے ان میں زیادہ تر تعدا دخواتین اور بچوں کی جن کی تعداد 80 کے قریب ہے ۔