نابلس (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مغربی کنارے میں نابلس کے شمالی قصبے سبسطيۃ میں اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپوں کے دوران متعدد فلسطینی شہریوں کو اشک آور گیس کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سبسطيۃ کے مئیر محمد عظيم نے کہا کہ جھڑپیں سبسطيۃ قصبے میں آثار قدیمہ کی جگہ پر اسرائیلی فوجیوں کے دھاوے کے بعد شروع ہوئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی فوجیوں نے ناراض فلسطینی نوجوانوں پر بڑی تعداد پراشک آور گیس کے گولے پھینکے جس کی وجہ سے بہت سے نوجوانوں کو سانس لینے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔