قابض اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز جنوبی یروشلم میں اسرئیلی ناکے حزما سے نقب کی جانب جانیوالے فلسطینی جلوس کو روک دیا۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے نمائندے کے مطابق مظاہرین متعدد بسوں میں سوار ہو کر رام اللہ سے مقبوضہ یروشلم جانے کے لئے اسرائیلی ناکے حزما کی طرف جارہے تھے، جہاں سے انہوں نے نقب جا کر پراور بیگن منصوبے سے متاثر ہونے والے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے مظاہرے کا اہتمام کرنا تھا۔
نمائندے نے مزید بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے مظاہرین کی بسوں پر حملہ کردیا اور انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والے 4 کارکنان کو حراست میں لے لیا۔
اس موقع پر موجود صحافیوں نے مرکز اطلاعات فلسطین کے نمائندے کو بتایا ہے کہ قابض فوج نے کئی صحافیوں کو اس واقعہ کی کوریج کرنے سے باز رکھنے کے لئے ان پر حملہ کردیا تھا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
