(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مقبوضہ فلسطین میں صیہونی ریاست کی مظالم جاری، اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارےمیں دو مساجد کوشہید کردیا ۔
عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی بلڈوزروں نے پولیس اور فوج کی نگرانی میں علی الصبح مقبوضہ بیت المقدس کے شہر الخلیل کے علاقے "جبل جئیس "پر دھاوا بولا اور زیرتعمیرمسجد کو شہید کردیا۔
https://www.facebook.com/roznamaquds/videos/2387411068199485/
دوسری جانب صیہونی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے "جبل جوھر” میں بھی ایک مسجد کوبلڈوزر کی مدد سے شہید کردیا، اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ مسجد غیر قانونی طور پر یہودیوں کے علاقے c میں تعمیر کی گئی تھی جو کہ اوسلو معاہدے کے تحت اسرائیلی کے زیر انتظام ہے اور اسرائیل اپنے علاقوں میں فلسطینیوں کی تعمیرات کو برداشت نہیں کرے گا۔