مقبوضہ بیت المقدس (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک کارروائی کے دوران مسجد اقصیٰ کے ایک محافظ کوگرفتار کر لیا۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق قبلہ اوّل کے دیرینہ محافظ سامر القبانی کو مسجد اقصیٰ کے باب الناظر سے حراست میں لینے کے بعد پرانے بیت المقدس میں قائم ایک حراستی مرکز منتقل کر دیا گیا ہے۔
ادھر القدس میں اوقاف کے محکمہ اطلاعات کی ترجمان فراس الدبس نے بتایا کہ جمعرات کے روز 150 صیہونی اشرار نے قبلہ اوّل میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔
انہوں نے بتایا کہ صیہونی آباد کاروں کی انتہا پسند تنظیموں کی طرف سے صیہونی آباد کاروں کو جمعرات کو قبلہ اوّل میں داخل ہونے اور مذہبی رسومات کی ادائیگی کی اپیل کی گئی تھی۔