(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی معلمہ ھنای حلوانی گزشتہ پانچ سالوں کے دوران متعدد مرتبہ صیہونی ریاست کی انتقامی کارروئیوں کا شکار بن چکی ہیں ۔
مقامی ذرائع کے مطابق قابض صیہونی فوج نے آج صبح مقبوضہ بیت المقدس میں وادی الجوز کی رہائشی مقبوضہ فلسطین کی معروف سماجی شخصیت اور معلمہ ھنادی حلوانی کو ں مسجد اقصیٰ کے باب حطہ سے ایک بار پھر انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت گرفتارکرلیا۔
واضح رہے کہ ھنادی حلوانی گزشتہ پانچ سالوں کے دوران درجنوں مرتبہ تفتیش کیلئے حراستی مراکز طلب کی جاچکی ہیں جہاں انھیں گھنٹوں حبس بے جامیں رکھا جاچکا ہے جبکہ متعدد مرتبہ انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت گرفتارکیا جا چکا ہے ۔