(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض صیہونی فوج نے فلسطینی بچے کو اس وقت بربریت کا نشانہ بنایا جب وہ اپنے اسکول سے واپس گھر جارہا تھا۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے قلندیہ کے رہائشی 16سالہ فلسطینی بشار عليان صیہونی فوجیوں کی جانب سے فلسطینیوں کو منتشر کرنےکیلئے کی جانے والی فائرنگ کی زد میں آگیا۔
میٹرک کا طالبعلم بشار عليان اپنے اسکول سے گھر جاررہا تھا کہ اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ کی زد میں آگیا اور ایک آنکھ سے محروم ہوگیا۔
واضح رہے کہ قابض صیہونی فوجیوں کی جانب سے گزشتہ پانچ سالوں کے دوران ربڑ کی گولیاں کا نشانہ بننے کے بعد فلسطینی صحافی ،سماجی کارکن اور عام شہریوں سمیت 26 فلسطینی اپنی آنکھوں سے محروم ہوچکے ہیں جبکہ اسرائیلی فوجیوں کے دانستہ دہشتگرانہ اقدامات کے نتیجے میں ڈیڑھ ہزار سے زائد فلسطینی شہری زندگی بھر کیلئے معذور ہوگئے ہیں ۔