(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض صیہونی فوج نے سابق وزیر کو حراستی مرکز تفتیش کیلئے طلب کیا تھا جس کے بعد انہیں گرفتارکرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق قابض صیہونی فوج نے گزشتہ روز سابق 59 سالہ فلسطینی وزیر برائے امور اسیران انجینیر خالد ابراہیم ابو عرفہ کو ‘عوفر’ حراستی مرکز میں پیشی کے لیےطلب کیا تھا جس کے بعد نامعلوم وجوہات کی بنا ء پر ان کو گرفتارکرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔
انجینیر خالد ابراہیم ابو عرفہ کو اس سے قبل بھی کئی مرتبہ صیہونی فوج قید میں ڈال چکی ہے انہیں سنہ 2014ء کو مقبوضہ بیت المقدس سے بے دخل کر دیا گیا تھا۔ ان کی شہر بدری کے ساتھ ساتھ فلسطینی پارلیمنٹ کے دو ارکان احمد عطون اور محمد طوطح کو بھی القدس بدر کیا جا چکا ہے۔