(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض صیہونی فوج دونوں نوجوانوں کو ایک سرچ آپریشن کےدوران سرے عام تشدد کرنے کے بعد گرفتارکیا اور انھیں نامعلوم مقامات پر منتقل کردیا۔
ذرائع کے مطابق صیہونی فوج نے گزشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس کے ضلع قلقیلہ کے علاقے کفر قدوم میں تلاشی کے نام پرفلسطینی شہریوں کے گھروں میں لوٹ مار شروع کی، عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دونوں نوجوانوں 32 سالہ وائل عبد الله اور 35 سالہ قيس عبد الرحمان نے صیہونی فوج کے اس غیر انسانی اقدامات کے خلاف مزاحمت کی جس پر قابض فوج نے دونوں نوجوانوں کو سرے عام تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے گرفتارکرلیا ۔
12 گھنٹے گزرجانے کے باوجود دونوں نوجوانوں کے حوالے سے کوئی اطلاعات فراہم نہیں کی گئی ہیں کہ انھیں کہاں لے جاتا گیا ہے ۔