مقبوضہ بیت المقدس (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج نے دو فلسطینی بچوں کو گولیاں مار کر شدید زخمی کر دیا۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جمعرات کو اسرائیلی فوج نے بیت المقدس میں حزما کے مقام پر دو فلسطینی بچوں کو گولیاں ماریں جس کے نتیجے میں بچے شدید زخمی ہوگئے۔ ان کی عمریں 14 اور 15 سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔
دونوں زخمی بچوں کو الرام کے مقام پر ایک اسپتال میں منتقل کردیا گیا۔وہاں سے انہیں رام اللہ کے ایک اسپتال لے جایا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔