مقبوضہ بیت المقدس (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک فلسطینی خاندان سے اس کا مکان زبردستی مسمار کر دیا۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے ریاستی جبر کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسجد اقصیٰ کے قریب حارہ السعدیہ میں ’’عقبہ رصاص‘‘ کے مقام پر العجلونی نامی خاندان سے اس کا مکان زبردستی مسمار کر دیا۔
حال ہی میں اسرائیلی فوج کی طرف سے العجلونی خاندان سے کہا گیا تھا کہ وہ اپنا مکان خود مسمار کرے ورنہ اسے مکان مسماری کے لیے ہونے والے اخراجات اُٹھانا ہوں گے۔
خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ اسرائیلی فوج نے القدس میں فلسطینی خاندان کو اپنا مکان مسمار کرنے پر مجبور کیا ہے۔ اس طرح کے صیہونی ریاستی جبر کے واقعات روز کا معمول بن چکے ہیں۔