(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی حکام کی جانب سے فلسطینی شہریوں کے بیرون ملک سفر عاید ناروا پابندیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
فلسطینی پولیس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکام کی جانب سے نام نہاد سیکیورٹی وجوہات کی آڑمیں سفری دستاویزات مکمل ہونے کے باوجود ’الکرامہ‘ گذرگاہ سے اردن داخل ہونے والے متعدد فلسطینیوں کو بیرون ملک جانے سے روک دیا، ان میں سے بعض شہریوں کو یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ انہیں سفر سے کیوں روکا گیا ہے۔
اسرائیلی پابندیوں کے علی الرغم گذشتہ ماہ الکرامہ گذرگاہ سے 12 فلسطینی شہریوں کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔ 32 ہزار فلسطینیوں کی آمد ورفت ہوئی۔ گذشتہ ہفتے16 ہزار 271 فلسطینیوں کو بیرون ملک سفر کی اجازت دی گئی جبکہ 16 ہزار584 بیرون ملک سے غرب اردن داخل ہوئے۔
صیہونی فوج نے 271 فلسطینیوں کو مشتبہ ظاہرکرتےہوئے حراست میں لے لیا، قابض فوج نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ فلسطینیوں کو جرائم میں ملوث ہونے کی پاداش میں حراست میں لے لیاگیا ہے ۔
فلسطینی شہریوں اورانسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ صہیونی حکام کی جانب سے شہریوں کے بیرون ملک سفر پر عاید پابندیاں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا تسلسل ہیں اور اسرائیلی انتظامیہ فلسطینیوں کو بلیک میل کرنے اوراُنہیں خوف زدہ کرنے کے لیے ان پر سفری قدغنیں عاید کر رہی ہے۔