• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 19 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صیہونی فوجیوں کی جارحیت میں دو فلسطینی شہید ہو گئے

اتوار 14-02-2016
in فلسطین
0
0Pala0314
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) قابض اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں وحشیانہ دہشت گردی کے دوران مزید دو کم عمر فلسطینی لڑکوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔ صہیونی فوجیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں فلسطینی بچوں کو ایک یہودی فوجی پر چاقو سے حملے کی کوشش کے دوران گولیاں ماری گئیں۔

رپورٹ کے مطابق اتوار کے روز صہیونی فوجیوں نے جنین کے مغربی قصبے الطرم میں ایک چوکی کے قریب گولیاں مار کر شہید کردیا۔

اسرائیلی ریڈٰیو نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں فلسطینی لڑکوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان مسلح جھڑپ ہوئی تھی۔ فوجیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر دونوں فلسطینی لڑکے جاں بحق ہو گئے۔

ادھر فلسطینی محکمہ صحت نے دونوں شہید ہونے والے دونوں بچوں کی شناخت جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ شہید ہونے والے بچوں کی عمریں 15 سال ہیں اور ان کے نام نہاد رائد محمد واکد اور فواد مروان خالد واکد بتائے جاتے ہیں۔ دونوں آپس میں ایک دوسرے کے قریبی عزیز ہیں۔

اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ فوجیوں کی جانب سے فلسطینی لڑکوں پر اس وقت گولیاں چلائیں جب انہیں ایک M16 رائفل اور ایک چاقو لے جاتے دیکھا گیا۔ فوجیوں نے ان کا تعاقب کیا تو انہوں نے بندوق سے گولیاں چلائیں تاہم فلسطینی لڑکوں کی فائرنگ سے کوئی اسرائیلی فوجی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔

خیال رہے کہ فلسطین میں گذشتہ برس اکتوبرکے بعد سے اب تک اسرائیلی فوج کی منظم ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں 177 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں 39 کم عمربچے بھی شامل ہیں۔ جنین شہر سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 18 تک جا پہنچی ہے۔

واضح رہے کہ مسلمانوں کے قبلہ اوّل مسجد الاقصی پر صیہونیوں کے مسلسل حملے اور بے حرمتی کے خلاف فلسطینیوں نے گذشتہ اکتوبر کے مہینے سے انتفاضہ قدس شروع کر رکھی ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineصیہونی فوجیوں کی جارحیت میں دو فلسطینی شہید ہو گئے
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.