الخلیل (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں ایک فلسطینی نوجوان کو گولیاں مار کر شدید زخمی کردیا۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے ’’کربات اربع‘‘ صیہونی کالونی کے قریب ایک فلسطینی نوجوان کو بغیر کسی وجہ کے گولی ماردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔
فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’کریات اربع‘‘ صیہونی کالونی کے قریب اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی نوجوان کو گولیاں ماریں اور اسے زخمی حالت میں سڑک پر پھینک دیا۔ امدادی کارکنوں کو زخمی نوجوان کے قریب نہیں جانے دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق فلسطینی نوجوان کو ’’کریات اربع‘‘ صیہونی کالونی میں داخل ہونے اور چاقو سے حملے کی منصوبہ کے باعث گولی ماری گئی۔
خیال رہے کہ فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور القدس میں اسرائیلی فوج آئے روز فلسطینیوں کو گولیاں مار شہید اور زخمی کرتی ہے۔اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینیوں کو شہید یا زخمی کرنے کے بعد ان پر چاقو سے حملے کی کوشش کا الزام عائد کیا جاتا ہے۔