(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی صحافی ملائیشیا سے تعلقات عامہ میں ماسٹرز کرنے کے بعد فلسطین واپس آرہاتھا جب اس کو سرحد پر روک کر گرفتارکرلیا گیا۔
مقبوضہ بیت المقدس کے ضلع قلقیلہ کے قصبے ھبلہ کے رہائشی 26 سالہ فلسطینی صحافی مجاہد حمداللہ مرداوی کو گزشتہ روز صیہونی فوج نے اس وقت گرفتارکیا جب وہ ملائیشیا سے تعلقات عامہ میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد فلسطین واپس آرہاتھا، صیہونی فوج کی جانب سے اسرائیل کی سلامتی کے خلاف اقدامات کرنے کے الزامات عائد کئے گئے جس پر فیصلہ سناتے ہوئے صیہونی فوجی عدالت نے صحافی حمداللہ مرداوی کو 10 ماہ قید کی سزا سنائی ہے ۔
صحافی کے والد نے فلسطینی سرکاری نیوز نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم صیہونی فوجی عدالت کی جانب سے بے بنیاد الزامات اور پھر اس پر ہونے والی سزا پر حیران ہیں ہمارا بیٹا اپنی تعلیم مکمل کرنے گیا تھا اس کا کسی بھی عسکری اور مزاحمتی تحریک سے کوئی تعلق نہیں وہ ایک صحافی ہے ۔