مقبوضہ بیت المقدس (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیل کی ’’سالم‘‘ فوجی عدالت نے زیرحراست ایک فلسطینی خاتون اور شہید فلسطینی اشرف نعالوۃ کی ماں وفاء مھداوی کی رہائی کے لیے دی گئی درخواست مسترد کردی ہے۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کی اپیل کورٹ میں ایک درخواست دائرکی گئی تھی جس میں شہید اشرف نعالوۃ کی ماں وفاء مہداوی کی رہائی کی اپیل کی گئی تھی مگر عدالت نے صیہونی استغاثہ کی درخواست پر مھداوی کی رہائی کی درخواست مسترد کردی۔
گذشتہ ہفتے اسرائیل کی ایک عدالت نے وفاء مھداوی کو رہا کرنے کے بعد اسے گھر پرنظر بند کرنے کا حکم دیا تھا مگر بعد میں ملٹری پراسیکیوٹر کی درخواست پر اس کی رہائی کا فیصلہ معطل کردیا گی تھا۔
عبرانی ویب سائیٹ ’’0404‘‘ کے مطابق مغربی جنین میں قائم ملٹری اپیل کورٹ ’’ سالم‘‘ نے وفاء مھداوی کی مشروط رہائی کی درخواست منظور کی تھی مگر اسرائیلی فوج نے اسیرہ کی رہائی کی درخواست رکوا دی تھی۔
خیال رہے کہ وفاءمھداوی کو اسرائیلی عدالت نے وفاء مھداوی کو 13 مارچ کو 30 ہزار شیکل ضمانت کے عوض رہا کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ ساتھ ہی یہ شرط عائد کی تھی کہ وفاء مھداوی کو اس کے گھر پر نظر بند رکھا جائے گا۔
پچاس سالہ وفاء مھداوی شہید اشرف نعالوۃ کی ماں ہیں۔ نعالوۃ کو اسرائیلی فوج نے دسمبر 2018ء کو گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔ اس پر سلفیت میں دو صیہونی آباد کاروں کو قتل کا الزام عائد کیا گیا تھا۔