رام اللہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیل کی ’’سالم‘‘ فوجی عدالت نے اسلامی تحریک مزاحمت(حماس) کے زیر حراست رہنما نزیہ ابو عون کی انتظامی قید میں مسلسل دوسری بار 6 ماہ کی توسیع کردی ہے۔ خیال رہے کہ نزیہ ابو عون اور ان کے صاحب زادے اسلام کو اسرائیلی فوج نے گذشتہ اگست میں حراست میں لے لیا تھا۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق 55 سالہ ابو عون حماس کے رہنما اور غرب اردن کے جنوبی شہر جنین کے جبع قصبے سے تعلق رکھتے ہیں۔ وہ اپنی عمر کا ایک چھوتھائی حصہ اسرائیلی زندانوں میں گذار چکے ہیں۔
سنہ 2010ء کےبعد ابو عون کو 4 مرتبہ حراست میں لیاجا چکا ہے۔