غزہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) غزہ کی پٹی میں انٹیلی جنس حکام نے اسرائیلی ریاست کے سراغ رسانی نظام پر کاری ضرب لگاتے ہوئے غزہ سے 45 جاسوس حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غزہ میں سیکیورٹی اداروں کی طرف سے گذشتہ برس نومبر میں غزہ میں دشمن کے جاسوس نیٹ ورک کے خلاف کارروائی شروع کی تھی جس 45 مشتبہ جاسوسوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ غزہ سے دشمن کے جاسوس نیٹ ورک کا پکڑا جانا دشمن کے انٹیلی جنس سسٹم پر کاری ضرب ہے۔
غزہ میں وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ ایک فوٹیج میں اسرائیل کے ساتھ تعاون کرنے والے قوم دشمن عناصر کی تفصیلات بیان کی گئی ہیں۔
وزارت داخلہ کے ترجمان ایاد البزم نے کہا کہ دشمن کے لیے جاسوسی کی شکل میں تعاون کرنے والے قوم کے مجرموں کے خلاف کارروائی میں فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کی طرف سے بھی مدد فراہم کی گئی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ غزہ میں سیکیورٹی ادارے دشمن کے انٹیلی جنس کی سازشوں کو ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔