• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

صیہونی ریاست کے ساتھ  کوئی بھی تعاون غداری  سمجھا جائے گا: حماس کا انتباہ

 غزہ کا انتظام چلانے کے لیے نئی باڈیز کی تشکیل کی اسرائیلی کوشش ایک ناکام سازش ہوگی جسے پایہ تکمیل تک نہیں پہنچنے دیا جائے گا۔

منگل 12-03-2024
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
صیہونی ریاست کے ساتھ  کوئی بھی تعاون غداری  سمجھا جائے گا: حماس کا انتباہ
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) حماس ہر اس شخص سے آہنی ہاتھوں سے نمٹے گی جو غزہ میں داخلی محاذ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرے گا جماعت غزہ میں نئے قوانین کے نفاذ کی اجازت نہیں دے گی۔

فلسطین پر قابض غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس  نے  اسرائیلی بربریت کے شکار شہر غزہ   میں سمندری یا زمینی راستے سے آنے والی امداد کی تقسیم کا کام قبائل اور دیگر کے مقامی فلسطینی رہنماؤں کے حوالے کرنے کے امکان کے بارے میں اسرائیلی بیانات پر سخت ردعمل میں اسرائیل کے ساتھ تعاون پر سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے۔

حماس کے ایک سکیورٹی ذرائع نے دھمکی دی ہے کہ حماس ہر اس شخص سے آہنی ہاتھوں سے نمٹے گی جو غزہ میں داخلی محاذ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرے گا جماعت غزہ میں نئے قوانین کے نفاذ کی اجازت نہیں دے گی۔

حماس نے کہا کہ "غزہ کے اندر کام کرنے کے لیے کچھ خاندانوں کے منتخب لوگوں اور قبیلوں کے ساتھ بات چیت کرنے کی قابض کی کوشش قومی غداری تصور ہوگی۔ حماس غزہ میں کسی گروپ، قبیلے یا خاندان کو اسرائیل کے ساتھ گٹھ جوڑ کی اجازت نہیں دے گی۔

 غزہ کا انتظام چلانے کے لیے نئی باڈیز کی تشکیل کی اسرائیلی کوشش ایک ناکام سازش ہوگی جسے پایہ تکمیل تک نہیں پہنچنے دیا جائے گا۔

یہ انتباہ اسرائیلی میڈیا کی ان رپورٹوں کے بعد سامنے آیا ہے جن میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل غزہ میں کچھ افراد یا قبائل کو مسلح کرنے پر غور کر رہا ہے تاکہ لڑائی کے خاتمے کے بعد انسانی امداد کی فراہمی کے لیے انہیں ذمہ داری سونپی جا سکے۔ تاہم اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے اس رپورٹ پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا اور کہا کہ اس حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔

Tags: اسرائیلیامدادیحماسصیہونیغداریغزہفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.