(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیل کے ایک کثیر الاشاعت عبرانی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی حکومت نے فلسطینی اتھارٹی کو واجب الادا رقم میں سے 6 کروڑ شیکل کی رقم روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔
عبرانی اخبار ‘یسرائیل ھیوم’ کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے فلسطینی اتھارٹی کے روکے گئے پیسوں میں 6 کروڑ شیکل کی رقم کی کٹوتی پر غور شروع کیا ہے۔
عبرانی اخبار کے نامہ نگار ‘ارئیل کہانا کا کہنا ہے کہ کابینہ کی سیاسی اور سیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس کے دوران فلسطینی اتھارٹی کو سنہ 2019ء کی واجب الادا رقوم میں سے چھ کروڑ شیکل کی رقم کی کٹوتی کی تجویز پیش کی۔
اسرائیل نے فلسطینی اتھارٹی کو دی جانے والی رقم یہ کہہ کر روک لی تھی کہ اس رقم کا بڑا حصہ ان فلسطینی خاندانوں کی کفالت پر صرف ہو رہا ہے جن کے بیٹے اسرائیلی فوج کے خلاف مزاحمت کرتے ہوئے شہید یا گرفتار ہونے کے بعد جیلوں میں قید ہیں۔