(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطین پر قابض صیہونی حکام نے رواں سال جنوری میں صیہونی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے فلسطینی کا جسد خاکی 9 ماہ بعد ورثاء کے حوالے کردیا۔
"مقبوضہ بیت المقدس” کے شہر "نابلس” کے علاقے "بلاطہ پناہ گزین کیمپ” کے رہائشی 36 سالہ محمد فوزی عدوی کے جسد خاکی کو طبی عملے نے مقبوضہ شہر کے مغرب میں واقع ایک فوجی چوکی پر اس کے ورثاء کے حوالے کیا ۔
واضح رہے کہ 36 سالہ فوزی عدوی کو 21 جنوری 2019 کو مقبوضہ بیت المقدس کے جنین شہر کے جنوب میں حوارہ چوکی پر قابض فوج پر چھریوں کے وار کرنے کے الزام میں گولیاں مار کر شہید کر دیا تھا۔عدوی شادی شدہ اور تین بچوں کا باپ تھا ، اس کی بڑی بیٹی جمنا کی عمر4 بیٹے عمر کی 3 سال جبکہ محمد اپنے والد کی شہادت کے بعد پیدا ہوئے تھے اور اس کا نام ان کے والد نام پر رکھا گیا تھا۔