جلمہ جیل کی اسرائیلی عدالت نے گزشتہ روز جنین کے مشرقی گائوں جلبون سے تعلق رکھنے والے دو فلسطینی لڑکوں کی قید میں آٹھ دن کی توسیع کردی۔ ان لڑکوں میں سے ایک زخمی بھی ہے.
قیدیوں کی رہائی کے لئے قائم عوامی کمیٹی کے سربراہ راغب ابو دیاک نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا ہے کہ 15 سالہ دو لڑکوں یزید اور ابراہیم ابو الرب کو ابھی تک جلمہ جیل میں زیر تفتیش رکھا گیا ہے۔
انہوں نے یزید ابو الرب کی صحت کے بارے میں فکر مندی کا اظہار کیا ہے کہ ان کو حراست میں لینے کے دوران ان کے پیر پر گولی لگ گئی تھی۔
ابو دیاک نے کہا ہے کہ ہمیں موصولہ اطلاعات کے مطابق جیل کے ڈاکٹر یزید ابولرب کے زخموں کا علاج نہیں کررہے ہیں اور اس سے زخمی کے پیر اور اس کی صحت کو خطرہ درپیش ہے۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
