(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی زندانوں میں قید فلسطینی اسیروں میں عالمی وباء کورونا وائرس سے متاثرین کی تعدادگزشتہ سال 2 نومبر کے بعد سے 100 سے زیادہ ہوگئی ہے اور اس میں اضافہ ہورہا ہے۔
فلسطینی اسیروں کے امور کی کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ انکشاف کیا گیا ہے کہ صیہونی زندانوں میں فلسطینی قیدی پریشانی کی کیفیت میں زندگی گزار رہے ہیں کیونکہ اسرائیلی جیلوں میں صیہونی جیل حکام دانستہ طور پر مہلک وائرس کے انفیکشن کو پھیلا رہے ہیں تاکہ فلسطینی قیدی عالمی وباء کا شکار ہوکر علاج کی سہولیات کی عدم فراہمی کے باعث جاں بحق ہوجائیں ۔
کلب نے نشاندہی کی کہ انفیکشن کی اکثریت جلبوع جیل میں سیکشن نمبر 3 میں ہے قیدیوں کے ایک اور گروپ کو تین دیگر جیلوں میں منتقل کیا گیا۔
جلبوع جیل میں 360 قیدیوں کو کرونا وائرس سے متاثر ہونے کا خطرہ ہے کیونکہ ان میں وائرس پھیلتا ہی جارہا ہے۔
کلب نے بتایا کہ اسرائیلی جیل حکام مکمل طور پر قیدیوں کی زندگیوں کے ذمہ دار ہیں۔
واضح رہے کہ صیہونی زندانوں میں اس سے قبل دیگر سنگین نوعیت کے امراض میں مبتلا فلسطینی علاج کی سہولیات کی عدم فراہمی کے باعث شہید ہوچکے ہیں ۔