(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) یمن کے وزیرتعلیم کا کہنا ہے کہ یہ وقت کی ضرورت ہے کہ عالمی سطح پر صیہونی ازم کے خلاف ایک مجاہدین کے ہمراہ ایک مزاحمتی تحریک کا قیام عمل میں لایا جائے جو مسلمانوں کو ظلم سے نجات دلا سکتی ہے۔
یمن کے وزیربرائے تعلیم اور مزاحمتی تحریک انصار االسلام کے بانی رکن یحیٰ بدرالدین الحوثی کا کہنا تھا کہ ہم دہائیوں سے مقبوضہ فلسطین میں صیہونی دشمن کے مظالم دیکھ رہے ہیں، نہتے مسلمانوں کا قتل عام، غیر قانونی حراستی مرکز، جبری گرفتاریاں، گھروں میں لوٹ مار یہ فلسطین میں معمولی بن گیا ہے، ایسی ہی صورتحال کشمیر میں ہے اور افریقہ میں بھی کئی مقامات پر مسلمان ایسی صورتحال سے دوچار ہیں۔
یہ وقت کی ضرورت ہے کہ عالمی سطح پر صیہونی ازم کے خلاف ایک مزاحمتی تحریک کا قیام عمل میں لایا جائے جو دنیا بھر سےمجاہدین کو اکٹھا کرے اور مسلمانوں کے خلاف ہونے والے ظلم کو اپنے اختتام تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کرے ۔