(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے ایک گروہ نے اسرائیلی فوجیوں کی نگرانی میں اتوار کے روز مسجد الاقصی پر ہلہ بول دیا اور وہاں موجود نمازیوں کو زد و کوب بھی کیا۔ عینی شاہدین کے مطابق صیہونی فوجیوں نے اس بے حرمتی کے خلاف احتجاج کرنے والے متعدد فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔ ایک اور اطلاع کے مطابق صیہونی حکومت نے جنوب مغربی جنین کے علاقے بعید میں واقع فلسطینیوں کی زرعی اراضی پر قبضہ کر کے اسے فوجی چھاؤنی میں تبدیل کر دیا ہے۔ صیہونی فوجی مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں آباد فلسطینیوں کے گھروں کو مسلسل تباہ اور ان کی زرعی اراضی پر قبضہ کرتے چلے آ رہے ہیں۔
