(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) غیر قانونی صیہونی آبادکاروں کی نقل وحمل کی بہتر سہولیات کیلئے صیہونی ریاست نے سڑکوں کی تعمیر اور مرمت کیلئے 70 کروڑ ڈالر سے زائد کی رقم مختص کی گئی ہے۔
صیہونی اخبار نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ صیہونی حکام نے فلسطینی علاقے غرب اردن میں قائم غیر قانونی یہودی بستی یہودا اور سامرہ کے غیر قانونی آبادکاروں کے نقل و حمل کی بہترین سہولیات کیلئے نئی سڑکوں کے قیام کی منظوری دی ہے، جس کے لیے 70 کروڑ ڈالر سے زاید کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اٹلی ، فرانس ، برطانیہ ، جرمنی اور یورپی یونین نے فلسطینی علاقوںمیں صیہونی آبادکاری پر شدید تنقید کرتے ہوئے فوری طورپر تعمیراتی کام کو روکنے کی اپیل کی ہے تاہم اسرائیلی حکومت نے مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی آباد کاری اور توسیع پسندی کے نئے منصوبوں پر کام مزید تیز کردیا ہے۔